ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جادھو معاملے کی پیروی کے لیے ہریش سالوے نے ایک روپے فیس لی:سشما

جادھو معاملے کی پیروی کے لیے ہریش سالوے نے ایک روپے فیس لی:سشما

Wed, 17 May 2017 11:32:52    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ کلبھوشن جادھو معاملے کی بین الاقوامی عدالت میں پیروی کے لیے سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے نے صرف ایک روپے فیس لی ہے۔ہندوستانی بحریہ کے سابق افسر جادھو پاکستان کی قید میں ہیں، ان پر جاسوسی کے الزام ہیں، پاکستان کی آرمی کورٹ نے انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔اس معاملہ میں ہندوستان کی اپیل پر بین الاقوامی عدالت میں پیر سے سماعت شروع ہوئی ہے۔سشما نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ہریش سالوے نے اس معاملے میں اپنی فیس کے طور پر ہم سے ایک روپے لیے ہیں۔ان کا یہ ٹوئٹ سنجیو گوئل نامی ایک شخص کے ٹوئٹ کے جواب میں آیا ہے۔گوئل نے سوال کیا تھا کہ کیا ہندوستان سالوے سے کم فیس لینے والا کوئی اچھا وکیل نہیں کر سکتا تھا؟جادھو کے معاملے میں سالوے آئی سی جے میں ہندوستان کی طرف سے وکیل ہیں۔غورطلب ہے کہ پاکستان کی آرمی کورٹ نے جادھو کو جاسوسی اور ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی ہے، ہندوستان کا دعوی ہے کہ جادھو کو ایران سے اغوا کیا گیا تھا، ہندوستانی بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایران میں کاروبار کر رہے تھے۔حالانکہ پاکستان کا دعوی ہے کہ جادھو کو بلوچستان سے تین مارچ 2016کو گرفتار کیا گیا تھا،پاکستان نے جادھو پر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور جاسوسی کا الزام لگایا ہے۔


Share: